24 جنوری، 2008، 3:16 PM

افغانستان

افغانستان میں طالبان نے آٹھ افغان پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے

افغانستان میں طالبان نے آٹھ افغان پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے

افغانستان میں طالبان کے ساتھ جھڑپ میں آٹھ افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے ساتھ جھڑپ میں آٹھ افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔وسطی صوبہ غزنی کی صوبائی کونسل کے نائب سربراہ حبیب الرحمان کے مطابق گاؤں قریبان میں امریکی اتحادی فوج نے طالبان کے خلاف آپریشن کیا ۔اس دوران طالبان کے ٹھکانوں پرفضائی حملے بھی کیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں جھڑپ میں آٹھ افغان پولیس آفیسرز ہلاک ہوگئے جب کہ ایک خاتون سمیت دو مقامی دیہاتی بھی مارے گئے ۔جھڑپ اور فضائی حملوں میں طالبان کے جانی نقصان کی تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

 

News ID 626528

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha